ٹنڈو جام میں ڈاکوؤں کی بھتہ مہم زمینداروں کو دھمکی آمیز خطوط

پولیس کی پر اسرار خاموشی

پولیس کی پر اسرار خاموشی فائل فوٹو

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ڈاکوئوں نے ٹنڈو جام ونواح میں بھتہ وصولی مہم تیز کردی ،مقامی زمینداروں سے فی کس15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ، عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی جہاں دیگر ادارے اپنی خرچی مہم تیز کردیتے ہیں


وہاں ڈاکوئوں نے بھی ٹنڈو جام و نواح میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق بدنام ڈاکو سہراب کھوسو نے گزشتہ دنوں علاقے کے مختلف زمینداروں فدا حسین راجپوت، اکبر راجپوت، پاشا،میجر ریٹائرڈ حفیظ، نفیس ، فرمان ودیگر کو فی کس 15 لاکھ روپے بھتے کی چٹھیاں بھجوائی تھیں اور اس سلسلے میں پیش رفت نہ ہونے پر گزشتہ شب 4 مسلح افراد نے زمیندار فدا حسین اور نفیس کی زمینوں پر آکر زبردست فائرنگ کی اور جاتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمر پر بھی گولیاں برسائیں

جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر ناکارہ ہوگیا، اور پورے علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور پر رقم ادا نہ کی گئی تو نقصان کے ذمے دار زمیندار خود ہوںگے، دو ٹرانسفارمر خراب ہوجانے سے تقریباً 140 ایکڑ زمین کو پانیکی فراہمی بند ہو گئی ، پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
Load Next Story