سینڈک پراجیکٹ چینی کمپنی نے معاملہ ایپزا کے ساتھ اٹھادیا

صدر ایم آر ڈی ایل کی سعادت چیمہ سے ملاقات، مزید زمین نہ ملنے پر توسیع میں التوا سے آگاہ کیا


Business Reporter December 06, 2012
حکومت بلوچستان سے زمین دینے پر بات کریں گے، چیئرمین ای پی زیڈ اے کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

سینڈک پراجیکٹ میں قدرتی ذخائر کی دریافت کے لیے بلوچستان حکومت سے مزید زمین بہت جلد حاصل کر لی جائے گی۔ یہ بات چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی محمد سعادت چیمہ نے چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کے صدر وی شینگ یان سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات میں وی شینگ یان نے بتایا کہ بلوچستان میں سینڈک پراجیکٹ کی توسیع کیلیے حکومت بلوچستان سے مزید زمین مانگی ہے جو تاحال التوا کا شکار ہے جس پرچیئرمین سعادت چیمہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد سینڈک پراجیکٹ کا دورہ اور حکومت بلوچستان سے مزید زمین دینے کیلیے بات بھی کرینگے۔ انہوں نے چینی کمپنی کے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد مزید زمین حاصل کر لی جائے گی۔

6

چیئرمین ای پی زیڈ اے نے ایم آر ڈی ایل کمپنی کے صدر پر زور دیا کہ دودر پراجیکٹ بھی بہت جلد شروع کیا جائے جس پر وین شینگ یان نے بتایا کہ دودر پراجیکٹ پربعض فنی وجوہ کی وجہ سے پروڈکشن کا کام تاحال بند ہے، امید ہے کہ ایک سال میں پراجیکٹ دوبارہ کام شروع کردے گا۔وین شینگ یان نے چیئرمین ای پی زیڈ اے کوچیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کو چین کے دورہ کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں