کھٹمنڈو میں بس دریا میں گرنے سے21 افراد ہلاک 17 زخمی

حادثہ ترشولی دریا کے کنارے چندی بھنیانگ کے علاقے میں پیش آیا، وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی


ویب ڈیسک August 26, 2016
حادثہ ترشولی دریا کے کنارے چندی بھنیانگ کے علاقے میں پیش آیا، وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیپال کے قصبے پوکھارا میں گور جاتے ہوئے مسافروں سے بھری بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس نیپال کے قصبے پوکھارا سے گور جا رہی تھی کہ نارائن گڑھ مگلن روڈ پر بے قابو ہو کر 200 میٹر نیچے دریائے ترشولی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 21 افراد اور ہلاک 17 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دریا سے نکال کر چتون کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیپال میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک

نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ترشولی دریا کے کنارے چندی بھنیانگ کے علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 120 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ فی الحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن نیپال کی پُرپیچ پہاڑی سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال بسوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی مسافروں سے لدی ہوئی ایک بس مشرقی نیپال کے علاقے میں کھائی میں جاگری تھی جس سے کم از کم 33 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں