جرمن چانسلر انجیلا مرکل پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

مبینہ حملہ آور کی گاڑی سے آنسو گیس کا شیل، ہتھکڑی، ڈنڈا اور خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوا


ویب ڈیسک August 26, 2016
جرمن چانسلر اینگلا مرکل کو جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی، پولیس حکام : فوٹو :فائل

BADIN: دنیا کی طاقتور ترین خاتون جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر جمہوریہ چیک کے پراگ ائیرپورٹ سے وزیر اعظم کے دفتر جارہی تھیں کہ ایک سیاہ رنگ کی کار نے ان کے قافلے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کارسوار ملزم تیزی سے کانوائے کی جانب بڑھتا رہا جس پر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کانوائے سے کچھ ہی فاصلے پر حراست میں لے لیا۔ کار کی تلاشی کے دوران آنسو گیس شیل، ہتھکڑی، ڈنڈا اور خود کار ہتھیار بھی برآمد ہوا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ چرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ گزشتہ 6 برس سے مسلسل یہ اعزازحاصل کرنے والی بھی دنیا کی واحد خاتون ہیں۔ رواں برس جون میں بھی امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست جاری کی جس میں انجیلا مرکل کو پہلا نمبر دیا گیا جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اس فہرست میں مسلسل دوسرے سال بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں