موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3 لاکھ 62 ہزار نئے کنکشنز کا اضافہ


Business Reporter December 06, 2012
جولائی کے دوران موبائل فون کنکشنز کم ہو کر 11 زکروڑ 89 لاکھ 76ہزار جبکہ اگست کے دوران بڑھ کر 11 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔ فوٹو: فائل

موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3لاکھ 62ہزار نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا۔

جس کے بعد ملک بھر میں موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12 کروڑ 5لاکھ 13ہزار 430 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر موبائل فون کنکشنز کی تعداد 12کروڑ ایک لاکھ 51ہزار 235 تھی جس میں جولائی اور اگست کے دوران کمی ہوئی۔

7

جولائی کے دوران موبائل فون کنکشنز کم ہو کر 11 زکروڑ 89 لاکھ 76ہزار جبکہ اگست کے دوران بڑھ کر 11 کروڑ 97لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ ستمبر کے مہینے میں یہ تعداد 12کروڑ 5 لاکھ 13 ہزار 430تک پہنچ گئی، پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ملک بھر میں موبائل ڈینسٹی کی شرح ایک بار پھر 68 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح 68.5فیصد تھی، جولائی میں کم ہوکر 67.6 فیصد، اگست کے مہینے میں 68فیصد اور ستمبر تک 68.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں