چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
ملزم پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں،نیب کے تفتیشی افسرکا بیان
ISLAMABAD:
احتساب عدالت نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر نے کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انواز احمد زئی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کرنا ہے جب کہ ملزم کو حیدرآباد کی عدالت میں بھی پیش کیا جانا ہے۔
عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انوار احمد زئی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو گرفتارکرلیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا تھا۔