بلائنڈ کرکٹ پاکستان نے آسٹریلیا کو بھی زیر کرلیا

بارش کے سبب 9 اوورز تک محدود میچ میں 10 وکٹ سے فتحیاب،علی مرتضیٰ کے 26 رنز

گرین شرٹس نے ہدف محض 2.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ فوٹو : فائل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو10 وکٹ سے زیر کر لیا، بھارتی شہر بنگلور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو امپائرز نے9اوورز فی اننگز تک محدود کردیا۔

کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6وکٹ پر60 رنز بنائے، بریڈ ویلسن 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد زوہیب نے ایک وکٹ حاصل کی۔ گرین شرٹس نے ہدف محض2.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، علی مرتضیٰ نے ناقابل شکست26 اور محمد جمیل نے 20 رنز بنائے۔




یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ میں4 میچز جیت کر ناقابل شکست ہے،اس کے پلیئرز نے تیز ترین سنچری اور ڈبل سنچری بنانے کے اعزاز بھی اپنے نام کیے۔ گرین شرٹس اگلے میچ میں جمعے کوروایتی حریف بھارت کے مقابل ہوں گے،روایتی حریفوں کے مابین سخت مقابلے کی توقع ہے، یہ میچ بھی بنگلور میں ہی کھیلا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story