مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا 49 واں روز حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

مسلسل 49 روز سے کرفیو کے باعث غذائی اشیا اور ادویات کی قلت جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل

کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 49 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے غذائی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جب کہ بھارتی فوج نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب مقبوضہ وادی میں کرفیوکے نفاذ کو 49 روز ہوگئے جس کی وجہ سے وادی میں اشیائے خردونوش اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کی پوری فوج بھی مقبوضہ کشمیر فتح نہیں کر سکتی


دوسری جانب آج کرفیو کے باوجود وادی بھر میں نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف بری تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پاکستان کے حق اور بھارت مخالفت نعرے لگائے جب کہ بھارت نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیرمین سید علی گیلانی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار اور درجنوں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 24 گھنٹے کرفیو کیلیے بھارتی فوج کی مزید 77 کمپنیاں تعینات

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 90 سے کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
Load Next Story