پہلی فلم عشق وشق سے قبل 100 بارمسترد کردیا گیا تھا شاہد کپور
ماضی میں کچھ ایسے بھی دن تھےجب کھانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے، اداکار
بالی ووڈ ہیرو شاہد کپورنے اپنے کرئیرکے شروعات میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اپنی پہلی فلم "عشق وشق" سے قبل 100 بارمسترد کیے جاچکے تھے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورجنہوں نے ناکامی پرمبنی ایک طویل اننگز کھیلنے کے بعد کچھ عرصے قبل ہی بلاک بسٹرفلم "اڑتا پنجاب" دی جس کے بعد ایک بارپھروہ سب کی نظروں میں آگئے ہیں تاہم آج کل وہ اپنی نئی آنے والی فلم "رنگون" کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے لیے وہ بہت محنت بھی کررہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
شاہد کپورنے ایک انٹرویوکے دوران انکشاف کیا کہ انہیں اپنے کرئیرکے آغازمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ پہلی فلم "عشق وشق" سے قبل آڈیشنز کے دوران انہیں 100 بارمسترد کردیا گیا تھا لیکن اس دوران ان کا حوصلہ پست نہیں ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شاہد کپور اداکاری اورمیزبانی کے بعد اب پروڈیوسر بنیں گے
شاہد کپورنے مزید پرانی یادوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ان دنوں سے بہت کچھ سیکھا جب ان کے پاس نہ کھانے کے لیے پیسے ہوتے تھے جب کہ آڈیشنز دینے جانے کے لیے بھی ان کے پاس کچھ نہ ہوتا تھا۔ اداکار نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کے حوالے زیادہ نہیں سوچتے اور یہ ہی ان کی کامیابی کا نتیجہ بھی ہے۔