کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

فائرنگ کے وقت تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی فیصل واوڈا کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے


ویب ڈیسک August 26, 2016
گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ ہم دونوں محفوظ رہے،عمران اسماعیل، فوٹو: آن لائن

دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی فیصل واوڈا کے ہمراہ موجود تھے ۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار تھے اور گاڑی کے دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ ہم دونوں محفوظ رہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کے خول بھی ملے ہیں جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |