انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹنڈولکر کے 34 ہزار رنز مکمل

فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رکی پونٹنگ بھارتی اسٹارسے تقریباً 7 ہزار رنز دور


Sports Desk December 06, 2012
رائٹ ہینڈر بیٹسمین نے76 کی اننگز کھیل کر اپنے مجموعی رنز کی تعداد 34074 تک پہنچادی۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: بھارتی ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں34 ہزار رنزمکمل کرلیے۔

یہ اپنے طور پر ایک منفرد ریکارڈ ہے، اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رکی پونٹنگ ان سے تقریباً 7 ہزار رنزکی دوری پر ہیں،ٹنڈولکرنے یہ سنگ میل انگلینڈ کیخلاف جاری کولکتہ ٹیسٹ کے ابتدائی دن اپنی اننگز کا دوسرا رن بناکر عبور کیا، رائٹ ہینڈر بیٹسمین نے76 کی اننگز کھیل کر اپنے مجموعی رنز کی تعداد 34074 تک پہنچا دی، وہ اب تک ون ڈے میں 18426، ٹیسٹ میں 15638 اور ٹوئنٹی20 میں10رنز بناچکے ہیں۔

پونٹنگ کے مجموعی رنز 27,483 ہیں، ٹنڈولکر، برائن لارا کے بعد دو ٹیموں کیخلاف 2500 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے، دونوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کیخلاف انجام دیا ہے، انگلینڈ کیخلاف ٹنڈولکر کے مجموعی رنز 2528 ہوگئے، اس طرح وہ گاوسکر کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے، سابق اوپنر نے انگلینڈ کیخلاف 2483 رنز بنائے تھے، 23 برس سے بین الاقوامی کرکٹ پر راج کرنے والے ٹنڈولکر کو ون ڈے اور ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

4

کولکتہ میں76 کی اننگز سے قبل انھوں نے آخری مرتبہ ففٹی رواں برس جنوری میں آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں بنائی تھی، اس کے درمیان 10 اننگزمیں وہ 15.30 کی واجبی اوسط سے محض153رنز ہی اپنے نام جوڑ پائے، انگلینڈ کیخلاف ففٹی پلس اسکور میں وہ تاحال گاوسکر کے برابر ہیں، دونوں نے 20،20 ایسی اننگز کھیلیں ہیں، انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے آٹھویں مرتبہ ٹنڈولکر کو اپنا شکار بنایا، اس طرح وہ بھارتی بیٹسمین کو آئوٹ کرنے میں سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کی ساجھے دار بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں