بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے ’’شارٹ‘‘ بیچنا شروع کردیئے

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں شارٹ بیچتے ہوئے نواز الدین کے ساتھ سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی موجود تھے۔


ویب ڈیسک August 26, 2016
بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں شارٹ بیچتے ہوئے نواز الدین کے ساتھ سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی موجود تھے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی آنے والی فلم ''فریکے علی'' کی تشہیر کے لیے شارٹ بیچنا شروع کردیئے۔

بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں جگہ بنائی اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں کئی صف اول کے اداکار شامل تھے لیکن اب یہی نامور اداکار شارٹ بیچتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

نواز الدین صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے بازارمیں شارٹ بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ شارٹ بیچتے ہوئے نواز الدین کے ساتھ سلمان خان کے بھائی ارباز خان بھی موجود ہیں جو ان کی مدد کررہے ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی کے مداحوں کو ویڈیو پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ''فریکے علی''میں اپنے کردار سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔



واضح رہے کہ نواز الدین نے فلم ''فریکے علی'' میں شارٹ بیچنے، چور اور گالف کے کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 9 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں