یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کا آج آغاز

حیدرآباد میزبانی کرے گا، چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد، آرمی اور نیوی کی ٹیمیں شریک


Numainda Express December 06, 2012
مقابلے8 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: دوسری آل پاکستان حیدر علی یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ جمعرات سے پکا قلعہ گرائونڈ حیدرآباد کے نئے وینیو میں شروع ہو رہی ہے۔

مقابلے8 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر قمر الدین شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا کو بتایا کہ چیمپئن شپ میں سندھ سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبر پختوخوا، اسلام آباد، پاکستان آرمی اور نیوی کی 8 یوتھ اور 6 جونیئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

6

انھوں نے کہا کہ مقابلوں کا آغاز جمعرات کی سہ پہر ساڑھے تین بجے پکا قلعہ کے نئے باکسنگ وینیو پر ہوگا،7دسمبر کو سیمی فائنل اور اگلے روز فائنل مقابلے ہوں گے، قمر الدین شیخ نے کہا کہ حیدرآباد شہر نے پاکستان کو اولمپئن اور انٹرنیشنل باکسرز دیے،اصغر علی شاہ نے 1996 کے اٹلانٹا اولمپکس اور عبدالرشید نے 2000ء کے سڈنی گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اصغر علی شاہ ایشین، کامن ویلتھ، سیف گیمز اور اولمپک کوالیفائنگ چیمپئن سمیت ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حیدر علی باکسنگ چیمپئن شپ حیدرآباد کے ایک نوجوان باکسر کی یاد میں کرائی جا رہی ہے، مرحوم حیدر علی اولمپئن اصغر علی شاہ کے بھتیجے اور باکسنگ کوچ سید احمد علی عرف سعید کے بیٹے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں