کوئٹہ میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی حملہ آور ہلاک

ہلاک ہونے والے حملہ آور کے جسم سے بم بندھا ہوا تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا، ایف سی حکام


ویب ڈیسک August 26, 2016
ہلاک ہونے والے حملہ آور کے جسم سے بم بندھا ہوا تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا، ایف سی حکام، فوٹو؛ فائل

PARIS: سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گوادر میں لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 7 اہلکار شہید

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کے جسم پر بم بھی بندھا ہوا تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر بم ڈسپوز اسکواڈ کو طلب کیا گیا اور انہوں نے حملہ آور کے جسم سے بندھے بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ ملزم سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں نے بختیار آباد ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے تاہم کوئٹہ میں آج تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں اور آج کے واقعہ میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں