حکومت کا ملک بھر میں 30 جدید ترین اسپتال بنانے کا فیصلہ

شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک August 26, 2016
شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نوازشریف۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے ملک بھر میں 30 جدید ترین اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اسپتالوں کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کو ملک میں شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیراعظم نوزشریف نے ملک بھرمیں 30 جدید ترین اسپتال بنانے کی منظوری دی۔ اسلام آباد میں 6،6 سو بستروں پر مشتمل 3 اسپتال جب کہ ملک بھر میں 5،5 سو بستروں کے 10 اور ڈھائی ڈھائی سو بستروں کے متعدد اسپتال بنائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں 100،100 بستروں کے 4 سے 5 اسپتال تعمیرکرنے کی ہدایت کی جب کہ راولپنڈی میں امراض نسواں کے اسپتال کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی جو 2011 سے رکا ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورملک کے کونے کونے میں اسپتال تعمیر کرکے بیک وقت غربت اوربیماری کا خاتمہ کر رہی ہے جب کہ شہریوں کو صحت بخش زندگی کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بلا رکاوٹ کردار ادا کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں