بھارت نے مذاکرات کی دعوت قبول کرکے انکار کردیا سیکریٹری خارجہ

ہم چاہیں گے کہ بھارت آئے اورمذاکرات کرے جس سے امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں، اعزاز چوہدری


ویب ڈیسک August 26, 2016
ہم چاہیں گے کہ بھارت آئے اورمذاکرات کرے جس سے امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں، اعزاز چوہدری، فوٹو؛ فائل

بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرلی ہے جس کی تصدیق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی پیشکش



اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہم منصب نے مذاکرات کی دعوت قبول کرکے انکار کردیا لیکن ہم چاہیں گے کہ بھارت آئے اورمذاکرات کرے جس سے امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان سے صرف دہشت گردی پربات ہوگی، بھارت کی ہٹ دھرمی



سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا پرامن اورمنصفانہ حل چاہتا ہے اور یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان کی کشمیریوں سے انسیت اور وابستگی پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ شکار ہوا اور اس کا اصلی چہرہ دنیا کو دکھایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ تعلقات کی نوعیت صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہی بلکہ سفارتکاری کے معنی بدل رہے ہیں جب کہ اب ثقافتی ڈپلومیسی اہمیت اختیار کرگئی ہے اور ہم ثقافتی سفارت کاری پرکام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں