ویسٹ انڈیز نے آخر کاربنگال کے جادو کا توڑ کرلیا

تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے فتحیاب،سموئلزکی سنچری، سنیل نارائن نے 4 وکٹیں لیں


Sports Desk December 06, 2012
تیسرا ون ڈے: بنگلہ دیشی بیٹسمین محمود اللہ کا دفاعی شاٹ، ان کی ففٹی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے آخر کاربنگال کے جادو کا توڑ کرلیا، تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز کی شکست کو وقتی طور پر ڈال دیا۔

مارلون سموئلز نے کیریئر بیسٹ 126 رنز اسکور کیے،کیرن پاول نے 47 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش 227 رنز پر آئوٹ ہوا، محمود اللہ کی ففٹی رائیگاں رہی، سنیل نارائن نے 4 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگال ٹائیگرزکا کیریبیئن سائیڈ کے خلاف مسلسل تیسرا ون ڈے جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور4 وکٹ سے شکست ہوگئی، اب سیریز جیتنے کیلیے میزبان کو چوتھے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، ویسٹ انڈیز نے سیریز کا خسارہ 1-2 کرلیا ہے، مہمان سائیڈ نے 228 رنز کا ہدف 3 اوورز قبل ہی 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

کرس گیل پر سے بنگال کے جادو کا اثر ختم نہیں ہوا، وہ صرف 4 رنز بناکر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر مشفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے،کیرن پاول اور مارلون سموئلز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور کو 126 تک پہنایا، پاول 47 رنز پر محمود اللہ کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئے، ڈیرن براوو (13) کو نعیم اور ڈیوائن اسمتھ (4)کو عبدالرزاق نے آئوٹ کیا، اسپنر کی ہی وکٹ بننے والے کیرون پولارڈ کی اننگز ایک رن تک محدود رہی، مارلون سموئلز نے 17 چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 126 کی عمدہ اننگز کی کھیلی، یہ ان کا کیریئر بیسٹ اسکور اور چوتھی سنچری ہے، مشرفی اور عبدالرزاق نے دو،دو وکٹیں لیں۔

05

قبل ازیں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 227 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اوپنرز تمیم اقبال اور انعام الحق نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا، تمیم 22 رنز بناکر نارائن کی گیند پر وکٹ کیپر ڈیون تھومس کے ہاتھوں کیچ ہوئے، نعیم (4) نرائن کی گیند پر پولارڈ کا کیچ بنے، انعام کو 33 رنز پر نارائن نے ایل بی ڈبلیو کیا، ناصر حسین (6) اور مشفیق الرحیم(38) پرمول کی وکٹ ثابت ہوئے، اس دوران کرس گیل نے مومن الحق (12) کو پولارڈ کا کیچ بنایا، مشرفی مرتضیٰ (0) نارائن کی چوتھی وکٹ بنے کریز چھوڑنے کی قیمت اسٹمپنگ کی صورت میں چکانا پڑی، محمود اللہ نے اسمتھ کی وکٹ بننے سے قبل 52 رنز اسکور کیے، سوہاگ غازی نے 30 رنز بنائے، نارائن نے 4 جبکہ ڈیرن سیمی اور ویرا سیمی پرمول نے دو،دو وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں