کراچی میں نجی چینل میں توڑ پھوڑ میں ملوث متحدہ کی 2 خواتین کارکن گرفتار پولیس
گرفتار ہونے والی خواتین ماں بیٹی ہیں جو اے آر وائی میں توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔ پولیس
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی تقریر کے بعد کراچی میں نجی ٹی وی چینل میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایم کیو ایم کی 2 خواتین کارکن ماں بیٹی کوگرفتارکرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کراچی کے علاقے جٹ لین میں مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا جو ماں بیٹی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خواتین پر 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی تقریر کے بعد اے آروائی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث ہیں جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کی گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار رابعہ مجید ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج جب کہ بیٹی قراۃ العین کونسلر ہے۔