پنشن میں اضافہ نہ کیے جانے کیخلاف بھوک ہڑتال
انھوں نے کہا کہ اگر پنشن میں اضافہ نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں تادم بھوک ہڑتال کرینگے۔
حکومت کی جانب سے دو ہزار دس اور بارہ کے بجٹ میں پنشن بڑھانے کے اعلان کے باوجود پی ٹی سی ایل نے پنشن میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف حیدرآباد میں علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔
پریس کلب کے سامنے پی ٹی سی ایل پینشنرز ایکشن کمیٹی کے تحت مظاہرہ کرنیوالے ریٹائرڈ ملازمین نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر آل پاکستان پنشن کمیٹی کے چیف کو آرڈینیٹر محمد اسلم بھٹو اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی ہدایت اور سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی سی ایل پینشنرز کو سول سرونٹ قرار دیے جانے کے باوجود انتظامیہ نے پنشن میں اضافہ نہیں کیا۔ انھوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر پنشن میں اضافہ نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں تادم بھوک ہڑتال کرینگے۔