ہمارے ستارے دنیا کے اُفق پر وہ پاکستانی جنھوں نے عالمی سطح پر شوبز میں نام کمایا

ہمارے اداکارانٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی ویلیو بنانے کی تگ ودو میں جتے رہتے ہیں۔

ہمارے اداکارانٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی ویلیو بنانے کی تگ ودو میں جتے رہتے ہیں۔ : فوٹو : فائل

شوبز کے کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد کا عالمی سطح پر، جیسے ہالی وڈ یا برطانیہ کی فلمی صنعت میں کام کرنا یقیناً ان کے لیے قابل فخر ہے لیکن یہاں تک ہر کوئی نہیں پہنچ پاتا ۔عموماً ہمارے فن کار بولی وڈ میں کام کرکے ہی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اس میں ایسا کچھ غلط بھی نہیں کہ ا س طرح انٹرنیشنل مارکیٹ میں وہ اپنی ویلیو بنانے کی تگ ودو میں جتے رہتے ہیں۔

پاکستان میں قابل، باصلاحیت اور ذہین فن کاروں اور ہنر مندوں کی کمی نہیں۔ یہ پاکستانی مختلف شعبہ جات میں دنیا بھر میں اپنا نام بنا چکے ہیں۔ بالکل اسی طرح کچھ پاکستانی عالمی سطح پر کام کر رہے یا کرچکے ہیں، جنہیں بے حدپزیرائی مل رہی ہے۔ ان میں سے چند کا ذکر پیش ہے:

٭ضیاء محی الدین:



ان کے نام سے کون واقف نہیں سنجیدہ اور بہترین کام دیکھنے والوں کے لیے ضیاء محی الدین بہ کمال فن کا ہیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والے ایکٹر، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، صدا کار اور ٹیلی ویژن کی شخصیت ضیاء محی الدین نے بیرون ملک برطانوی سنیما پر سب سے زیادہ کام کیا۔ لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی تربیت لینے کے بعد انہوں نے کئی قابل ذکر فلموں میں کام کیا اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔Long Day's Journey Into Night اور Julius Caesar, اسٹیج ڈرامے میں ابتدا میں کرنے کے بعد انہوں نے لارنس آف عربیا سے اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد ضیاء صاحب نے کچھ اور نمایاں فلموں Behold a Pale Horse ،Work Is a Four-Letter Word،Bombay Talkie، اورImmaculate Conception میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان کے ٹی وی کارناموں میںThe Adventures of Sir Francis Drake ،Z-Cars،Death of a Princess ،Family Pride اورBergerac شامل ہیں۔

٭نصرت فتح علی خان:



پاکستانی موسیقی کو دنیا بھر میں پہچان دینے والے قوال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کا فن آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے خان صاحب نے موسیقی کی دنیا میں جو رجحان متعارف کرایا اسے آج ہر کوئی اپنا رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کے کئی بڑے شہروں جیسے نیویارک، واشنگٹن، ٹوکیو اور پیرس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ یہ ان کی موسیقی ہی کا کمال تھا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوا۔ خان صاحب نے نامی گرامی موسیقاروں Peter Gabriel, Michael Brooke اورEddie Vedder کے علاوہ دیگر کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوں نے ہالی وڈ کی کئی فلموں جیسے Dead Man Walking, Natural Born Killers, Any Given Sunday وغیرہ کی موسیقی کمپوز کی۔ بلاشبہ ان کا کام زندہ ء جاوید رہے گا۔

٭اسٹرنگز:



بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ پر مبنی میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے انٹرنیشنل معیار کا کام کرکے اپنے ملک کا نام خوب روشن کیا۔ انہوں نے اسپائڈر مین ٹو کا ساؤنڈ ٹریک سونگ "Don't Know Why?"کا اردو ورژن نہ جانے کیوں کی دھن کمپوز کی اور فیصل کپاڈیہ نے اسے گایا۔

٭فرحان ہارون طاہر:



فرحان کا تعلق لاہور سے ہے، لیکن ان کی پیدائش امریکا میں ہوئی اور وہ وہیں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے ہالی وڈ کی کئی فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے، جن میں The Jungle Book', 'Picture Perfect', 'A Price Above Rubies', 'Anywhere But Here', 'ABCD', 'A Town Without Pity', 'Manticore', 'Charlie Wilson's War', 'Iron Man', 'Star Trek', 'Ashes', 'Elysium', 'Torn', 'Escape Plan', 'Mr. Jones' اور حالیہ فلم 'Jinn'.شامل ہے۔ ہالی وڈ میں فرحان کی کام یابیاں حیران کن ہیں۔

٭میشا شفیع:



میشا نے بڑے بڑے اسٹارز اوم پوری، شبانہ اعظمی، کیٹ ہڈسن اور , Liev Schreiberکے ساتھ فلمThe Reluctant Fundamentalist' میں کام کرکے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف کام یابی حاصل کی بلکہ یہ بات بھی ثابت کی کہ پاکستان میں باصلاحیت اور ذہین فن کاروں کی کوئی کمی نہیں۔

٭عاطف اسلم:



دنیا بھر میں لاکھوں، کروڑوں کی تعداد میں مداح رکھنے والے عاطف اسلم نے پوری دنیا میں اپنے میوزک کے ذریعے پاکستان کا نام خوب روشن کیا ہے۔ عاطف نے ہمیشہ بریک تھرو کام کیا۔ یوں تو ان کے کریڈٹ پر بہت سے قابل فخر کام ہیں لیکن ہالی وڈ کی فلم Man Push Cart'میں ان کے تین گانے شامل کیے گئے ہیں، جو عالمی سطح پر ان کا نمایاں ترین کام ہے۔

٭ماہ نور بلوچ:



پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہ نور نے کمرشیل سے ڈراموں تک کا سفر اور پھر بڑی اسکرین پر بھی کام کر کے خوب مقبولیت پائی۔ ماہ نور فلم'Torn'میں فرحان طاہر کے ساتھ اپنے ہالی وڈ کیریر کا آغاز کررہی ہیں۔

٭کامران پاشا:



کامران پاشا ہالی وڈ میں اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ناول نگار بھی ہیں۔ وہ فلم Sleeper Cellکے کوپروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے۔ اس کے علاوہ کامران نے CWسیریزNikita' اور ڈزنی اینیمیٹڈ شوTron Uprising'کے لیے اسکرین رائٹنگ کی۔ نہ صرف یہ بل کہ فلم The Immaculate کا اسکرین پلے دوبارہ لکھنے کے لیے کامران کو منتخب کیا گیا تھا۔

٭آیاد اختر:



پاکستانی نژاد امریکن ایکٹر اور رائٹر آیاد نے Disgraced', 'The Invisible Hand' اورThe Who and niiThe What'کے لیے اسکرین رائٹنگ کا فریضہ انجام دیا۔

٭صائمہ چوہدری: ہوسٹ، رپورٹر، پروڈیوسر، نیوزرائٹر، ماڈل اور اداکارہ صائمہ چوہدری امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں نیوزرپورٹر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی مقابلۂ حسن میں بھی شرکت کرچکی ہیں اور مس پینسولینا کے مقابلۂ حسن میں فرسٹ رنر اپ بھی رہ چکی ہیں۔

٭اجمل ظہیر احمد:



اجمل ظہیر فلم پروڈکشن کمپنیExxodus Pictures کے شریک چئیرمین اور سی ای او ہیں۔ ہالی وڈ میں ان کا کام Perfect Mismatch اورJinnکی صورت میں سامنے آچکا ہے ۔


٭عدنان صدیقی:



ماڈل اور اداکار عدنان صدیقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ اپنی خوب صورت شخصیت اور جان دار اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں اور ہمیشہ معیاری کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر ان کے بے شمار کام یاب ڈرامے نشر ہوچکے ہیں۔ عدنان اب بولی وڈ مین بھی کام کر رہے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ انجیلینا جولی اور عرفان خان کے ساتھ ہالی وڈ کی فلم A Mighty Heart'میں ایک مختصر رول کر چکے ہیں۔ یہ فلمم2007میں ریلیز ہوئی تھی۔

٭راحت فتح علی خان:



استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے راحت علی خان نے اپنے چچا کے انتقال کے بعد ان کے فن کو بڑی کام یابی سے آگے بڑھایا ہے۔ تاہم ان کی کام یابیوں اور شہرت میں ان کی اپنی محنت اور صلاحیت بھی دخل ہے۔ راحت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور جہاں جہاں موسیقی سننے والے موجود ہیں وہاں ان کے پرستار بھی ہیں۔ راحت کی بڑی کام یابی 2014 نوبیل امن انعام کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا۔ اسی سال ملالہ یوسف زئی کو امن کو نوبل پرائز دیا گیا تھا۔

٭طاہر شاہ:



طاہر پاکستانی نژاد امریکن گلوکار ہیں، لیکن اداکاری میں دل چسپی کے باعث ہالی وڈ کی فلم Eye to Eye میں اپنے کیریر کا آغاز کرچکے ہیں۔

٭اقبال تھیبا:



اقبال پاکستانی نژاد امریکی اداکار ہیں، جو کہ مشہور امریکی ٹی وی سیریزGleeمیں پرنسپلFiggins کا رول کر رہے ہیں۔ اس ٹی وی شو کی 58اقساط میں کام کرکے انہوں نے اپنا نام گائنتھ پلٹرو، رکی مارٹن، کیٹ ہڈسن اور سارہ جیسیکا جیسے بڑے ناموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

٭دلشاد واڈساریا:



دلشاد کی پیدائش پاکستان میں ہوئی۔ وہ امریکن ٹی وی پر اے بی سی فیملی شوGreek'میں اپنے رول کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ امریکی فلموںRevenge, اور'30 seconds or less'.میں بھی کام کر چکی ہیں ۔

٭آرٹ ملک: پاکستانی نژاد برطانوی اداکار آرٹ ملک نے اَسّی کی دہائی میں بین الاقوامی سطح پر خاصی مقبولیت پائی۔ اس دور میں انہوں نے برطانیہ میں فلم اور ٹیلی ویژن پر بہت کام کیا۔ ان کا مشہور کردارفلمThe Jewel in the Crown'میں ہیری کمار کا تھا۔

٭یوسف بشیر قریشی:



پاکستانی ڈریس ڈیزائنر یوسف قریشی نے اپنے منفرد انداز اور اسٹائل کی ڈیزائننگ سے ملک گیر شہرت پائی۔ بعدازاں وہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہالی وڈ کے کئی اسٹارز کے لیے ڈریس ڈیزائننگ کی۔ انہوں نے انجیلینا جولی، شیرل کروو اور ڈینزل واشنگٹن کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اداکاروں کے لیے ڈریس ڈیزائننگ کی۔

٭ساجد حسن:



ساجدحسن تھیٹر اور ٹی وی کی دنیا کا معتبر اور جانا پہچانا نام ہے۔ ان کے کریڈٹ پر کئی کام یاب ڈرامے اور اسٹیج پلے ہیں۔ ساجد حسن اب لولی وڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک ہولی وڈ فلم A Mighty Heartمیں انجیلینا جولی کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

٭Gabe Grey:



ان کا اصل نام سید فواد احمد ہے۔ ان کی جائے پیدائش کراچی ہے، لیکن ان کا کام ہالی وڈ میں نظر آتا ہے۔ ان کی نمایاں فلموں میں The Haircut', 'One Last Shot'اورBomb Girls: Facing the Enemy'. شامل ہیں۔

٭عمر خان:



لاہور سے تعلق رکھنے والے عمر خان نے ہالی وڈ کی کئی کام یاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں Deliver Us From Evil', 'Captain America: Civil War', and 'The Hunger Games: Mockingjay', 'District Voices'شامل ہیں۔ امید ہے کہ وہ مزید فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

٭شرمین عبید چنائے:



آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے مختلف موضوعات پر دستاویزی فلمیں بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی ڈوکومینٹری موویز'Saving Face', 'Song of Lahore'اورHo Yaqeen قابل ذکر ہیں۔

٭میر ظفر علی:



میر ظفر علی خان ویژول ایفکٹس کے ماہر ہیں اور ہالی وڈ کی کئی مقبول فلموں میں اپنے ہنر کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں 'The Golden Compass', 'Spiderman 3', 'X Men: First Class'اورLife of Pi' کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی فلمیں شامل ہیں۔ فلم فروزن میں بہترین ویوژل ایفکٹ پر میر ظفر علی کو اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
Load Next Story