گجرنہرمیں 50فٹ چوڑا شگاف گائوں اور سیکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

انھوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی نے گجر نہر میں اضافی پانی چھوڑا جس سے شگاف پڑا۔

مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرائے پر مشینری حاصل کر کے شگاف کو بند کردیا .فوٹو: فائل

نوابشاہ شہرکے درمیان سے گزر نے والی گجر نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے ایک گائوں اور 5 سو ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

کینچی پل کے قریب نہر کے بائیں کنارے میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، جس کے باعث گائوں بیڑو خاصخیلی اور 5 سو ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آ گیا جس کے باعث گنے کی تیار اور سرسوں و گندم کی نئی بوئی گئی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔




گوٹھ کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ رات 3 بجے کے قریب شگاف پڑا تھا اور 4 بجے محکمہ ایریگیشن کو اطلاع دی صبح 8 بجے تک کوئی آبپاشی اہلکار نہیں پہنچا، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کرائے پر مشینری حاصل کر کے شگاف کو بند کردیا ، انھوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی نے گجر نہر میں اضافی پانی چھوڑا جس سے شگاف پڑا۔

دوسری طرف نصرت ڈویژن کے ایکسیئن حاجی خان جمالی نے بتایا کہ شگاف کی اطلاع پر فوری طور پر بھاری مشینری کے ساتھ عملہ روانہ کر دیا گیا جس نے شگاف کو بند کر دیا ہے اور گائوں والوں کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
Load Next Story