موجودہ فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیںصائمہ نور
بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں، اداکارہ
اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا سنہری دوراب کبھی واپس نہیں آسکتا 'ماضی کی روایتی فلموں میں کردار نگاری اور پاکستانی تہذیب و ثقافت کا بڑا خیال رکھا جاتاتھا ۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سے کیا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، سلطان راہی مرحوم کی اچانک وفات کے باعث پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوچکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی فلموں میں کہانی نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ، بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس کے بعد میں بھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات پر توجہ دے رہی ہوں۔