برطانوی رکن پارلیمان نازشاہ نے ایم کیوایم پر پابندی کا مطالبہ کردیا

الطاف حسین نے برطانوی سرزمین سے تقاریر کر کے پاکستان میں تشدد کو ہوا دی ہے، ناز شاہ


Monitoring Desk August 27, 2016
الطاف حسین نے برطانوی سرزمین سے تقاریر کر کے پاکستان میں تشدد کو ہوا دی ہے، ناز شاہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: برطانوی رکن پارلیمان نازشاہ نے متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی کا مطالبہ کردیا۔

ناز شاہ نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ، چیئرمین امور داخلہ سلیکٹ کمیٹی اور وزیر داخلہ کو الگ الگ خط لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان میں اشتعال کو ہوا دیتے ہیں، انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کوبھی نشانہ بنایا ہے، الطاف حسین نے برطانوی سرزمین سے تقاریر کر کے پاکستان میں تشدد کو ہوا دی ہے۔

ناز شاہ نے اپنے خط میں مزید کہا برطانوی جج نے قائدایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا کہا تھا۔لارڈ بیناٹائن نے ایم کیوایم کوتشدد میں ملوث قراردیا تھا، انھوں نے کہاایم کیو ایم پرپابندی کاوقت آ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں