چین پاکستان کو 8 آب دوزیں دے گا سربراہ پاک بحریہ

4 چین میں اور 4 پاکستان میں تیار ہونگی، نیول چیف ،قائمہ کمیٹی دفاع کانیول ہیڈکوارٹرکا دورہ


Numainda Express August 27, 2016
4 چین میں اور 4 پاکستان میں تیار ہونگی، نیول چیف ،قائمہ کمیٹی دفاع کانیول ہیڈکوارٹرکا دورہ فوٹو: فائل

BERLIN: پاک بحریہ سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کو آگاہ کیا ہے کہ چین پاکستان کو 8 آب دوزیں مہیا کرے گا جن میں سے 4 سب میرین چین میں اور 4 پاکستان میں تیار ہوں گی۔

کمیٹی نے پاک نیوی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، جمعے کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی دفاع کے وفد نے چیئرمین شیخ روہیل اصغر کی سربراہی میں نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمیٹی کے اراکین کو خطے میں موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ اور قومی تعمیر میں پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ، کمیٹی کو سی پیک اورگوادر بندر گاہ کی ترقی کے تناظر میں پاکستان نیوی کے ترقیاتی اور اسٹرٹیجک منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کمیٹی نے سی پیک اورگوادر بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے پاکستان نیوی کی اضافی ذمے داریوں کا اعتراف کیا ہے، قومی اسمبلی سے جاری بیان کے مطابق نیول چیف نے کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹر آمد پر استقبال کیا، چیف ڈائریکٹر سب میرین نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی جو 4 سب میرین چین میں بنائی جائیں گی اور پاکستان نیوی کو 2022-23 میں حوالے کی جائیں گی جبکہ باقی 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ میں 2028 تک تیار کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |