واجبات کی عدم ادائیگی پر سائٹ لمیٹڈ کو پانی کی فراہمی بند

ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ،نا دہندگان کیخلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا.


Staff Reporter December 06, 2012
ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ،نا دہندگان کیخلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا. فوٹو فائل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر سائٹ لمیٹڈ کو پانی کی فراہمی بند کر دی ہے۔

اقدام سے با ضابطہ طور پر سائٹ لمیٹڈ انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکڑ مصباح الدین فرید کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکڑ وقار ہاشمی اور شعبہ ریونیو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں شعبہ ریونیو کی کار کردگی اور نا دہندگان کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی ایم ڈی وقار ہاشمی نے بتایا کہ سائٹ لمیٹڈ پر واٹر بورڈ کے5کروڑ سے زائد واجبات ہیں، گذشتہ ہفتے سائٹ لمیٹڈ انتظامیہ کو اس ضمن میں حتمی نوٹس بھی جاری کیا گیا۔

4

تا ہم سائٹ انتظامیہ کے عدم تعاون کے باعث واٹر بورڈ نے انھیں پانی کی فراہمی بند کر دی اس پر انھوں نے واٹر بورڈ انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ایک کروڑ روپے کی قسط بذریعہ چیک جمع کرا دی اور ساتھ ہی یہ وعدہ کیا کہ بقایا جات بھی بہت جلد اد کر دیے جائیں گے تا ہم دو روز بعد ہی یہ چیک بائونس ہو گیا، واضح رہے کہ واٹر بورڈ سائٹ لمیٹڈ کو یومیہ 50لاکھ گیلن پانی فراہم کرتا ہے جو کہ سائٹ کے صنعتی یونٹس میں استعمال کیاجاتاہے اور سائٹ لمیٹڈ ہی ان صارفین سے براہ راست بل وصول کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں