کارکنان پر مسلسل جان لیوا حملے اشتعال انگیز ہیں آفاق احمد

ہاجر کارکنان پر مسلسل جان لیوا حملے اشتعال انگیز ہیں, آفاق احمد.

فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سینئر کارکن خانزادہ منشی خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر کارکنان پر مسلسل جان لیوا حملے اشتعال انگیز ہیں۔


شہر کے امن کی خاطر اگر کارکنان کو صبر کی تلقین کرسکتے ہیں تو پھر راست اقدام کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں، حکومت مہاجر کارکنان پر حملوں کا نوٹس لے اور اپنی حلیف جماعت کو لگام دے، دریں اثنا مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھپہ مافیا سے نجات اور منصفانہ انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی تبدیلی ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن اگر حلقہ بندیوں کیلیے مردم شماری کی آئینی حیثیت سے انکاری ہے تو پھر اسے یہ وضاحت ضرور کرنی چاہیے کہ مردم شماری میں ہونے والے گھپلوں کی بنیاد پر بنائی جانیوالی انتخابی فہرستیں درست کیے بغیر حلقہ بندیاں کس طرح ہونگی۔
Load Next Story