انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کے ذمے ہے تاج حیدر

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے پیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز تیار کی ہیں.


Staff Reporter December 06, 2012
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے پیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز تیار کی ہیں. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں انتخابی فہرستوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔

تاہم اس معاملے پر الیکشن کمیشن ایک جامع پالیسی کا اعلان کرے اور سیاسی قوتوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، وہ بدھ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، تاج حیدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح طور پر تحریر ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر جاکر تصدیق کرے اور سیکیورٹی کے تعاون کیلیے فوج اور ایف سی کی مدد لی جائے، اس فیصلے میں کہیں یہ درج نہیں ہے کہ ووٹرلسٹیں فوج بنائے۔

5

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالتوں اور قانون کا احترام کرتی ہے، انتخابی فہرستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے جس پر عملدرآمد کیلیے پیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز تیار کی ہیں اور یہ تجاویز الیکشن کمیشن کو بھیجی جارہی ہیں، انھوں نے کہاکہ ووٹرز کی تصدیق کیلیے 5ہزارٹیمیں تشکیل دی جائیں، جن کی باقاعدہ فہرستیں شائع کی جائیں اور اس کیلیے میڈیا اور تشہیری اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں جبکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے کام میں فوج کا کردار کم سے کم ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں