سندھ میں کسی دہرے نظام کا وجود نہیں مراد علی شاہ

احتجاج کرنیوالی قوم پرست جماعتیں خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، سیہون میں گفتگو

موجودہ بلدیاتی نظام میں کچھ خامیاں ہیں جو ترمیم کے ذریعے دور کی جائیں گی. فوٹو: فائل

DUBAI:
صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہرے نظام کا کوئی وجود نہیں ، احتجاج کرنیوالی قوم پرست جماعتیں خاص ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی بھی شہر بڑا ہو جائے گا تو اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا۔ موجودہ بلدیاتی نظام میں کچھ خامیاں ہیں جو ترمیم کے ذریعے دور کی جائیں گی، انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی بھی دہری شہریت نہیں ۔




سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آیا اس کی روشنی میں مستعفی ہوا ہوں ۔ پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ملا تو آئندہ ضرور الیکشن لڑوںگا ۔

صوبائی وزیر نے 8محرم کو روڈ حادثے جاں بحق ہونیوالے 9افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی ۔ دریں اثنا صوبائی وزیر خزانہ نے سیہون میں ریونیو کے پلاٹ کو لیز کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مختار کار کو معطل کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ ملوث تمام افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story