بنگلا دیش دھاکا ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 ملزمان ہلاک

ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے، پولیس


ویب ڈیسک August 27, 2016
گزشتہ ماہ ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیشی پولیس نے گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 دہشت گردوں کی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا کے نواحی علاقے نارائن گنج میں پولیس نے ایک عمارت کی تلاشی لینا شروع کی تو ملزمان سے مقابلہ و گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکا ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈھاکا میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد مقامی تھے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے پوش علاقے گلشن میں واقع ریسٹورنٹ پر حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں