عوامی خدمت ہی متحدہ کا نصب العین ہے سہیل یوسف

شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شہباز اسپتال میں وارڈ کا افتتاح

قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے. فوٹو: فائل

قائد تحریک الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کا جذبہ متعارف کرایا۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم حیدرآباد کے رکن زونل کمیٹی و ایم پی اے سہیل یوسف نے امریکن کوارٹر میں واقع شہباز قلندر اسپتال میں اپنے فنڈ سے تعمیر کیے گئے ڈینٹل وارڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


تقریب میں ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار خانزادہ، رکن زونل کمیٹی ظفر احمد صدیقی، سیکٹر ایف کے ذمے داراں و کارکنان سمیت اسپتال کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ایم کیو ایم کا نصب العین ہے اورقائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے حق پرست قیادت دن رات عوامی خدمت میں کوشاں ہے اور شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ الطاف حسین کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے، حق پرست نمائندے خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہیں۔
Load Next Story