حکومتی فیصلوں کی توثیق کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 اگست کو طلب

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، 2 روپے کے سکے کی تبدیلی اور 10 روپے کا نیاسکہ متعارف کرانیکی توثیق کی جائےگی


ویب ڈیسک August 27, 2016
کابینہ دیگر اہم اداروں کی نجکاری کے فیصلے کی بھی توثیق کرے گی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری سے متعلق اختیار کالعدم قرار دینے کے بعد تمام فیصلوں کی از سر نو توثیق کے لیے کابینہ کا اجلاس 31 اگست کو طب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دی جائے گی جن کی وزیر اعظم نے کابینہ کو بائی پاس کرکے از خود منظوری تھی۔

کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کاتعین، اہم قومی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ، ادورں کی نجکاری، 5 روپے کے سکت کے ڈیازائن کی تبدیلی، 10 روپے کے نوٹ کے بجائے اس مالیت کے سکے کا اجرا اور دیگر اہم فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل کابینہ کو بائی پاس کرکے اہم فیصلوں کی منظوری کے اختیار کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں