جائیداد کا شاخسانہ بھائی نے بھائی کو اغوا کر لیا مغوی بازیاب ملزمان گرفتار

زنجیروں میں جکڑے حاجی عمر کو بازیاب کرالیاگیا،سگے بھائی اور 2 ملزمان گرفتار،50 لاکھ تاوان طلب کیا گیا تھا،پولیس.

گلستان جوہر میں فلیٹ سے مبینہ طور پر اغوا اسکول ٹیچر امبر سلطانہ بازیاب،2 ملزمان گرفتار ،ملزم گل محمد حاجیانو سابق ایجوکیشن افسر ہے۔ فوٹو : فائل

سائٹ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا، مومن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے ہوئے مغوی بھائی کو بازیاب کر کے 3 ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر 16میں واقع گلشن بہار کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر زنجیروں میں جکڑے ہوئے مغوی حاجی عمر خان ولد نور خان کو بازیاب کرالیا جبکہ کارروائی کے دوران 3اغوا کاروں دانش ، روزی جان اور شیخ عبد اللہ کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول برآمد کی ہیں ۔

اغوا کاروں نے 28 نومبر 2011 کومیٹرو ویل خیبر چوک سے مغوی حاجی عمر خان ولد نور خان کو اغوا کیا تھا اور مغوی کے گھر والوں سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، مغوی حاجی عمر خان اور اغواکار روزی خان آپس میں بھائی ہیں، روزی خان نے اپنے ہی سگے بھائی عمر خان کو دولت کی لالچ کہ وجہ سے اغوا کیا تھا، دریں اثنا گلستان جوہر پولیس نے بلاک16میں واقع عبد اﷲ ہائٹس کے فلیٹ نمبرD/4 پر چھاپہ مار کر مغوی خاتون امبر سلطانہ کو بازیاب کرا کر 2 ملزمان گل محمد حاجیانو اور وفا حسین کو گرفتار کر لیا ۔




پولیس کے مطابق ملزمان نے امبر سلطانہ کو بدھ کی صبح 9 بجے گلبرگ سے اغوا کیا تھا بازیاب خاتون سرکاری پرائمری اسکول میں ٹیچر ہے،گرفتار ملزم گل محمد حاجیانو سابق ایجوکیشن افسر ہے جس نے دوران ملازمت امبر سلطانہ سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی اس کے انکار پر تنخواہ بند کرا دی تھی جس پر امبر سلطانہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا چند روز قبل عدالت کے حکم پر امبر سلطانہ کو کئی ماہ کی تنخواہ 13 لاکھ 50 ہزار روپے مل گئے ، جس پر ملزم نے امبر سلطانہ کو اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا اور بازیابی دونوں پر اسرار ہیں کیونکہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ جب وہ گلبرگ میں گھر سے نکلی تو ایک گاڑی میں سوار افراد نے اغوا کرلیا اور ایک فلیٹ میں لے گئے جہاں گل محمد حاجیانو نے اس سے کہا کہ تمھیں تنخواہ کی جو رقم ملی ہے وہ مجھے دے دو اور مجھ سے شادی بھی کرو اسی دورا ن پولیس نے پر اسرار طور پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ا، گل محمد حاجیانو نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس کے امبر سے 15 سال پرانے تعلقات ہیں ، اس نے امبر کو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ملازمت دلائی تھی اور فلیٹ پر وہ اپنی مرضی سے آئی تھی۔
Load Next Story