حیدرآباد سینٹرل جیل آپریشن کی عدالتی تحقیقات مکمل

سیشن جج امجد بوھیو نے پولیس افسران، اہلکاروں اورقیدیوں سمیت45...

سیشن جج امجد بوھیونے پولیس افسران، اہلکاروں اورقیدیوں سمیت45افرادکے بیانات قلمبندکیے (فوتو ایکسپریس)

ISLAMABAD:
سینٹرل جیل حیدرآباد میںگزشتہ ہفتے ہونیوالے آپریشن میں ایک قیدی کے ہلاک اور21قیدیوںکے زخمی ہونے پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے سیشن جج حیدرآبادامجد علی بوھیوکو جوڈیشل انکوائری کاحکم دیا تھاجو انھوں نے مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل انکوائری میں سیشن جج حیدرآباد نے45 افرادکے بیانات قلمبندکیے،


جیل کا دورہ کیا اور سول اسپتال میں داخل قیدیوںکے اسپتال جا کر بیانات قلمبند کیے۔ جوڈیشل انکوائری میں ڈی آئی جی جیل گلزار احمد چنہ، سپرنٹنڈنٹ جیل نذیر احمد قاضی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گل محمد شیخ، حیدرآبادکے سابق ایس ایس پی حسیب افضل بیگ، ایس پی ہیڈکوارٹر امجد احمد شیخ،جیل کے14 اہلکاروں ،21قیدیوں اور4صحافیوں ایکسپریس نیوزکے الطاف کوٹی، حامد شیخ، سلیم ملاح، عرفان عرفی اور ایک پریس فوٹوگرافر ندیم خاور نے اپنے بیانات قلمبندکروائے۔سیشن جج نے جوڈیشل انکوائری مکمل کرلی ہے۔
Load Next Story