عماد وسیم اسکوپ کھیلنے کی کوشش میں انجرڈ ہوتے ہوتے رہ گئے

ووکس کی گیند پاؤں پر لگنے سے شدید درد محسوس کرنے پر فزیو شان ہیز کو میدان میں بلانا پڑا


Sports Desk August 28, 2016
ووکس کی گیند پاؤں پر لگنے سے شدید درد محسوس کرنے پر فزیو شان ہیز کو میدان میں بلانا پڑا ۔ فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم اسکوپ کھیلنے کی کوشش میں انجرڈ ہوتے ہوتے رہ گئے۔

ففٹی مکمل کرنے کے بعد آل راؤنڈر، کرس ووئکس کا سامنا کرتے ہوئے کریز میں گھومے لیکن گیند بیٹ پر آنے کے بجائے ٹانگ سے ٹکرائی، شدید درد محسوس کرنے پر فزیو شان ہیز کو میدان میں بلانا پڑا، فزیو شان نے پیڈ اتار کر اسپرے کیااور عماد نے دوبارہ کریز سنبھالی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں عماد وسیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 62 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ان کی اننگز ٹیم کے کام نہ آ سکی اور قومی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔