سمیع اسلم تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے

سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین نے فیصلے کو متنازع قرار دیدیا


Sports Desk August 28, 2016
سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین نے فیصلے کو متنازع قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر سمیع اسلم تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔

سمیع اسلم کے شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں کرس ووئکس کی گیند وکٹ کیپر جوز بٹلر کے گلوز میں محفوظ ہوئی۔ کیچ کی اپیل مسترد کیے جانے پر انگلش کپتان ایون مورگن نے ریویو لیا، تھرڈ امپائر نے ہاٹ اسپاٹ پر کوئی نشان نظر نہ آنے کے باوجود سنیکو کی ہلکی آواز پر سمیع کو آؤٹ قرار دے دیا۔ سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین نے فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ پر کوئی نشان نظر آیا نہ ہی گیند کی ڈائریکشن تبدیل ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں