کوپن ہیگن خواتین کی پہلی مسجد قائم صالحہ فتح امام مقرر

خواتین کے لیے نمازجمعہ کا اہتمام مسجد کے بانی شیرین خانکان نے کیا تھا جو خود ایک امام ہیں۔


Express News Desk August 28, 2016
خواتین کے لیے نمازجمعہ کا اہتمام مسجد کے بانی شیرین خانکان نے کیا تھا جو خود ایک امام ہیں۔ : فوٹو: گارجین

کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی مسجد میں پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ خواتین کی مسجد کے بانی نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ اسلامی حقوق نسواں کے لیے سنگ میل اور اسلام فوبیا کی مدد کرے گالیکن تنقید کے باعث منصوبہ خواتین کے حقوق کو فروغ دینے میں سود مند ثابت نہیں۔

پہلی خواتین مسجد ڈنمارک میں قائم کی گئی، کوپن ہیگن کی مصروف بازار کے ایک اپارٹمنٹ میں بنائی گئی مریم مسجد میں 6ماہ بعد خطبہ یا واعظ دیا گیا۔ دن میں گرمی زیادہ ہونے کے باوجود60سے زائد خواتین ڈینیش نژاد امام صالحہ میری فتح کا خطبہ سننے کے لیے آئیں۔ خواتین کے لیے نمازجمعہ کا اہتمام مسجد کے بانی شیرین خانکان نے کیا تھا جو خود ایک امام ہیں۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پہلے ان خیال تھا کہ وہ مردوں اور عورتوں کے لیے خاتون امام کی امامت میں نماز جمعہ کا اہتمام کریں لیکن بعد میں انھوں اپنا خیال تبدیل کرلیا اور نماز جمعہ کا صرف خواتین کے لیے اہتمام کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج میں اپنے اس فیصلے کے بارے میں بہت خوش ہوں کیونکہ جب آپ تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹھیک طریقے سے اور آہستہ آہستہ یہ تبدیلی لائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں