ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پرغورشروع کردیا

یم کیوایم پاکستان کی قیادت اس حوالے سے جلدباضابطہ فیصلہ کرے گی، ذرائع


Umair Ali Anjum August 28, 2016
یم کیوایم پاکستان کی قیادت اس حوالے سے جلدباضابطہ فیصلہ کرے گی، ذرائع : فوٹو: فائل

ایم کیوایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پرغورشروع کردیا ہے۔

متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان میں اس بات پرغورکیاجارہا ہے کہ قائدمتحدہ سے کسی بھی پارٹی کے تنظیمی فیصلے کی توثیق کااختیارواپس لیکررابطہ کمیٹی کوتفویض کردیاجائے ۔اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اس حوالے سے جلدباضابطہ فیصلہ کرے گی جس کے بعدالیکشن کمیشن کوبھی فیصلے سے آگاہ کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے