دو عہدےہائی کورٹ میں آصف زرداری کا بطور صدر نوٹیفکیشن جمع

فل بنچ آج صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کر یگا۔


Numainda Express December 06, 2012
فُل بنچ آج صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کر یگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: لاہورہائیکورٹ نے صدرمملکت آصف علی زرداری کے خلاف ان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت 13 دسمبر تک کیلیے ملتوی کردی۔

جماعت اسلامی کے فریداحمد پراچہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری آئین کی پاسداری نہیں کر رہے، انھوں نے ملک کا بطور صدر حلف اٹھایا تھا جس پر وہ عمل درآمد نہیں کر رہے، وہ عدالتوں کے احکام پر عمل نہیں کرتے۔ اصغر خان کیس کی روشنی میں صدر آصف علی زرداری کونااہل قرار دیا جائے۔ گذشتہ روز دوران سماعت درخواست گذار کی جانب سے عدالت کے روبرو صدر آصف علی زرداری کا بطور صدر نوٹیفکیشن جمع کراویا گیا۔

درخواست گذار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے دلائل دیں۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں فل بنچ آج صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے حوالے سے صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کر یگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں