پنجابالیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں فائرنگ کا نوٹس

سیالکوٹ میں فائرنگ کرنیوالے3ملزمان گرفتار،چینلزکوفائرنگ کے فوٹیج دینے کی ہدایات


Numainda Express December 06, 2012
کراچی میں حلقہ بندیوں،دہری شہریت اور ووٹرلسٹوں میں غلطیوں سے متعلق اجلاس کل ہوگا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز 9حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوجلدگرفتارکرنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کوحکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں فائرنگ کرنے والے3ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے چیف سیکریٹری کوخط میں لکھا ہے کہ ان افرادکے خلاف ایف آئی آرزدرج کی جائیں،الیکشن کمیشن کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے ضابطہ اخلاق اور دفعہ144کی خلاف ورزی ہوئی۔

07

نجی ٹی وی چینلزکوفائرنگ کے فوٹیج الیکشن کمیشن کودینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ضمنی انتخابات کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات اورکراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم کے جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جمعے کو کراچی میں ہوگا،چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ووٹرلسٹوں میں غلطیوں کو دور کرنے اوردہری شہریت کے معاملے سمیت دیگرامورکا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں