شاہی تخت کی وراثت پرلڑکے اورلڑکیوں کامساوی حق ہوگا

دولت مشترکہ کے سبھی ممالک نے نئے بل پراتفاق کیا ہے، پرانے قانون کا خاتمہ ہوجائیگا


News Agencies December 06, 2012
دولت مشترکہ کے سبھی ممالک نے نئے بل پراتفاق کیا ہے، پرانے قانون کا خاتمہ ہوجائیگا , ، فوٹو : فائل

دولت مشترکہ کے سبھی ممالک نے اس بل پراتفاق کیا ہے جس کے تحت برطانوی شاہی تخت کی وراثت پرلڑکے اورلڑکیوں کامساویحق ہوگا۔

برطانیہ کے نائب وزیراعظم نک کلیگ نے کہا ہے کہ حکومت شاہی تخت کے وارث سے متعلق بل کوجلد پارلیمان میں پیش کرے گی۔اس بل کا مطلب یہ ہوگاکہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن سے جو بھی اولاد ہوگی، خواہ لڑکی یا لڑکا، وہ برطانیہ کے شاہی تخت کے وارث بننے کا برابرکی حق دار ہوگی۔

نئے بل کے ساتھ برطانیہ کے اس پرانے قانون کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے تحت شاہی تخت کی وراثت پرخاندان کے لڑکوں کا پہلا حق ہوتا تھا۔اس بل کے بعد اس قانون پر بھی روک لگ جائے گی جس کے تحت شاہی وراثت کا حق دار شخص کسی رومن کیتھولک سے شادی نہیں کرسکتا تھا۔واضح رہے کہ اس بل پراصولی طور پراتفاق گزشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں دولت مشترکہ کے ممالک کے سربراہی اجلاس میں ہوا تھا۔

08

ڈپٹی وزیراعظم نک کلیگ کا کہنا ہے کہ یہ بل ہمارے ملک اور بادشاہت کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو برطانیہ کے شاہی خاندان نے اعلان کیا تھا کہ ڈچزآف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن امید سے ہیں اور ان کے گھر ولادت متوقع ہے۔ اس خبر پرشہزادی مڈلٹن اور شاہی خاندان کے تمام افراد بہت خوش ہیں۔ شاہی خاندان میں پیدا ہونے والا یہ بچہ یا بچی برطانوی بادشاہت کے تیسرے درجے پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں