فیصل آباد میں انسانیت کی تذلیل لاوارث لاش گدھا گاڑی پرپولیس چوکی منتقل
واقعے کے حوالے تفتیش جاری ہے اورغیر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، سی پی او افضال احمد
جڑانوالہ کے علاقے بچیانہ میں لاوارث شخص کی لاش کو گدھا گاڑی پر منتقل کرنے کا حکم دینے والا اے ایس آئی صابر معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جڑانوالہ کے علاقے بچیانہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع اہل علاقہ نے قریبی پولیس چوکی کو دی جس پر بچیانہ چوکی کے اے ایس آئی صابر نفری کے ہمراہ پہنچے اور لاش کو پولیس موبائل پر منتقل کرنے کے بجائے قریب سے گزرنے والی گدھا گاڑی کے مالک کو لاش چوکی پہنچانے کا حکم دیا۔ پولیس کے خوف سے اہل علاقہ نے لاش کو گدھا گاڑی پر لاد کر چوکی تک پہنچایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او افضال احمد نے چوکی انچارج بچیانہ اے ایس آئی صابر کو معطل کرکے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا۔ سی پی او افضال احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے تفتیش جاری ہے اور معاملے میں لاپرواہی برتنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ لاش کے ورثا کی تلاش بھی کی جارہی ہےجس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔