شہری کی تشدد سے ہلاکت تھانیدار سمیت 4 اہلکار گرفتار

ایڈیشنل سیشن جج سیہون نے 3روزکا ریمانڈ دے دیا،آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی

ایڈیشنل سیشن جج سیہون نے 3روزکا ریمانڈ دے دیا،آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی ۔ فائل فوٹو

سیہون میں گزشتہ روز سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کارکن تاج محمد سولنگی کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کی وڈیو جاری ہونے اور آئی جی سندھ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کو 3 دن میںرپورٹ پیش کرنے کا حکم دینے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی نے بھان سعید آباد کے ایس ایچ او محمد علی لاشاری، پولیس اہلکار عثمان، بشیر اور اعجاز کو گرفتار کر کے لاک اپ کرنے کا حکم دیا،


جس پر انہیں ایڈیشنل سیشن جج سیہون کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاںسے ان کا 3 دن کا ریمانڈ دے دیا گیا۔ دوسری جانب تاج محمد سولنگی کی ہلاکت کے خلاف بھان سعید آباد، جھنگارا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز ہڑتال کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سیہون تھانے پر ایس یو پی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری روشن برڑو، اصغر سولنگی، امیر بخش خشک سمیت50 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
Load Next Story