نواز شریف عوام کو گمراہ کرنا بند کریںشرجیل میمن

ہم شہباز شریف سے صرف پنجاب میں حملے بند کرنے کی اپیل نہیں کرسکتے

ہم شہباز شریف سے صرف پنجاب میں حملے بند کرنے کی اپیل نہیں کرسکتے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سیاست چمکانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنا بند کردیں، پورا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔

انھوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہم شہباز شریف کی طرح طالبان سے پنجاب میں حملے بند کرنے کی اپیل نہیں کرسکتے ، ہمارے لیے پورا ملک اور چاروں صوبوں کے عوام یکساں ہیں۔




انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر جس طرح نواز شریف نے تنقید کی ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نواز شریف نے بھی نیا قانون نہیں پڑھا ۔انھوں نے مزید کہا کہ نئے قانون میں سندھ کی کوئی تقسیم نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم کوئی تقسیم ہونے دیں گے۔انھوںنے کہا کہ پنجاب میں آج بھی پرویز مشرف کا بنایا گیا قانون چل رہا ہے۔
Load Next Story