ترک فوج کی شام میں فضائی کارروائی 25 افراد ہلاک

فضائی کارروائی کرد باغیوں کے خلاف کی گئی جس میں مارے جانے والے تمام افراد دہشت گرد تھے، ترک عسکری حکام

فضائی حملے میں مارے جانے والوں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے، تنظیم انسانی حقوق۔ فوٹو : فائل

ترک فضائیہ کے طیاروں کی شام میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج کے طیاروں نے شامی سرحد سے منسلک شہر جرابلس میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک عسکری حکام کے مطابق فضائی کارروائی کرد باغیوں کے خلاف کی گئی جس میں مارے جانے والے تمام افراد دہشت گرد تھے۔ دوسری جانب شام میں موجود انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 35 افراد مارے گئے جن میں صرف 4 دہشت گرد جب کہ باقی مارے جانے والے دیگر افراد عام شہری ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ترک فوج نے شامی سرحد کے قریب داعش کیخلاف آپریشن شروع کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ترک فوج نے شامی سرحدی علاقوں میں شدت پسند تنظیم داعش اور کرد باغیوں کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے لئے مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے جس میں زمینی اور فضائی کارروائی کے زریعے داعش اور کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load Next Story