فلپائن سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 274ہوگئی سیکڑوں افراد لاپتہ

سمندری طوفان ’بوفا‘ سے مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم، ہزاروں افراد کو شدید مسائل کا سامنا.


News Agencies/AFP December 06, 2012
فلپائن کے شہر نیو بتان ٹائون میں ’بوفا‘ طوفان سے ایک ٹوٹنے والی سڑک سے متاثرین محفوظ مقام کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: فلپائن میں آنے والے شدید سمندری طوفان 'بوفا' کے باعث ہلاکتیں 274 ہوگئیں جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے، مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں افراد کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان میں اب تک 274 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 253 افراد پہاڑی علاقے نیوبا تان اور مشرقی جزیرے مونکایو، وسطی علاقے وسازیاس جبکہ باقی دیگر علاقوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

فلپائنی حکام کے مطابق نیوباتان میں ہلاکتیں لوگوں کے مٹی کے تودوں میں دب جانے کے باعث ہوئیں جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فوجی بھی مارا گیا ہے۔ اسکے علاوہ6 فوجیوں سمیت درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریسکیو کارکن تمام علاقوں تک نہیں پہنچ پائے حتمی نتائج تک ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

1

سمندری طوفان کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور لاشوں کے لیے بیگ پہنچائے جا رہے ہیں۔ فلپائن کے صدر بینینو اکینو نے بوفا طوفان کے راستے میں آباد افراد پر زور دیا کہ وہ اس طوفان کو سنجیدگی سے لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں