اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے قائمہ کمیٹی
عطا الرحمن بے قاعدگیوں کے ثبوت لائیں،شیخ وقاص، کوئی دباؤنہیں،چیئرمین ایچ ای سی.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت کے چیئرمین سینیٹرعبدالنبی بنگش نے کہاہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کامعاملہ نہایت اہمیت کاحامل ہے۔
اسے سیاسی رنگ نہ دیاجائے،ایک آدمی کی خاطرپورے ادارے کوتباہ نہ کیاجائے،یہ ہماری نسل کے مستقبل کامعاملہ ہے،اسے حل کیا جائے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کمیٹی 3 ماہ سے ایچ ای سی اوروزارت تعلیم کواس اہم قومی مسئلے کاحل نکالنے کاکہہ رہی تھی مگرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی،ڈاکٹرعطاء الرحمن جوبیان دے رہے ہیں سیکریٹری تعلیم اور چیئرمین ہائرایجوکیشن ان کی وضاحت کریں اگرحالات ایسے ہی رہے توادارہ تباہ ہوجائے گا۔
افراسیاب خٹک نے کہاکہ ایچ ای سی کوقانون کے مطابق کام کرناچاہیے،چیئرمین ایچ ای سی نے بتایاکہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے جوکہاہے وہ سب غلط ہے،ہمارے اوپرنہ کوئی سیاسی دباؤہے اورنہ ہی کسی سیاستدان کے رشتہ دارکوبھرتی کیا،ہم قانون کے دائرے کے اندررہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔سابق چیئرمین ایچ ای سی کے معاملات میںمداخلت نہ کریں،وزیر اعظم کنٹرولنگ اتھارٹی ہیںہم ان کے احکامات کی روشنی میں کام جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے بتایاکہ سابق چیئرمین نے جوکچھ کہاوہ سچ نہیں،میں یاکسی سیاسی رہنما نے ایچ ای سی کے معاملے میں کبھی مداخلت نہیں کی،اگرکسی سیاستدان کے رشتہ دارکوبھرتی کیاگیایاتعلیمی وظیفہ دیاگیاتوثبوت سامنے لائے جائیں۔
سہیل نقوی کوہٹانے کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ ان کووزیراعظم کے حکم پرہٹایامگروہ مدت ملازمت میںغیرقانونی طور پر توسیع چاہتے ہیں،وزارت تعلیم وتربیت نے ادارے کوبہت سپورٹ کیا،باہمی گفت وشنید سے مسائل حل کرلیں گے۔کمیٹی نے نجی تعلیمی اداروںکوفنڈکی منظوری کانوٹس لیتے ہوئے سفارش کی کہ سرکاری فنڈ سرکاری تعلیمی اداروںپرہی خرچ کیے جائیںنہ کہ نجی تعلیمی اداروںکے فروغ پر خرچ کیا جائے۔