شناختی کارڈز کی ازسرنوتصدیق 19 ہزار جعلی ہونے کا انکشاف

کیسز ایجنسیوں کو ارسال، رپورٹ پر فیصلہ ہو گا، 41 ہزار افراد غیرمتعلقہ خاندان میں شامل


INP August 29, 2016
61 لاکھ 62 ہزار ایس ایم ایس بھیجے گئے، 5 کروڑ 63 لاکھ کارڈزکی تصدیق ہو چکی فوٹو: فائل

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی ازسرنوتصدیق کے عمل میں 42 لاکھ 29 ہزارلوگوں نے ایس ایم ایس اور 79 ہزار 600 افراد نے ہیلپ لائن کے ذریعے اپنے شناختی کارڈزکی تصدیق کرائی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے ملامنصورکے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کے انکشاف کے بعد نادرا کو تمام شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا حکم دیاگیاتھااور نادرا کو اس عمل کیلیے 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز کی تصدیق کیلیے61 لاکھ 62 ہزارایس ایم ایس بھیجے گئے، تصدیقی عمل کے دوران 41 ہزار 300 افراد کی غیرمتعلقہ خاندان میں شامل ہونے کی تصدیق ہوئی، ابھی تک 5 کروڑ 63 لاکھ شناختی کارڈزکی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 19 پزار 600 شناختی کارڈز جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے کیسزانٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھیج دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروںکی رپورٹ کے بعد جعلی شناختی کارڈز منسوخی کافیصلہ کیاجائے گا، نادراکی جانب سے غیر ملکیوں کو رضاکارانہ شناختی کارڈز واپس کرنے کیلیے2ماہ کی ایمنسٹی اسکیم دی گئی تھی جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے 334 غیرملکیوںنے ازخودکارڈز واپس کیے جن میں333افغانی اورایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں