پاکستان کاتوانائی بحران حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں ایران

پائپ لائن منصوبے کیلیے پاکستان کو50 کروڑ ڈالردے رہے ہیں،علاالدین بروجردی.


Numainda Express December 06, 2012
پاک ایران تعلقات میں نئی جہتیں تلاش کرنی چاہئیں،مشاہد حسین ، تاجروں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایرانی مجلس شوریٰ اسلامی کی قومی سلامتی اور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین علاالدین بروجردی نے کہا کہ ایران ہرممکن کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں جاری توانائی کابحران حل ہوسکے اوراسی سلسلے میں ایران پاکستان کو پائپ لائن مکمل کرنے میں مدد کے لیے50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

وہ گزشتہ روزایف پی سی سی آئی اسلام آباد آفس کے دورے کے موقع پر تاجروں و صنعتکاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ایران کے سفیرعلی رضاحقیقیان،سینیٹر مشاہدحسین سید و دیگربھی موجود تھے۔

علاالدین بروجری نے پاکستانی تاجروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی تاجروں کی تمام شکایات حل کی جائیں گی اوران کی آواز پارلیمنٹ تک پہنچائی جا ئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ7 دسمبرکوصدر زرداری ایران آ رہے ہیں جہاں گیس پائپ لائن پرایک اہم معاہدہ ہوگا۔

5

اس موقع پرسینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ ہمیں پاک ایران تعلقات میں نئی جہتیں تلاش کرنی چاہئیں،ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہیںاور دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کاساتھ دیا،پاک ایران پائپ لائن ایک اہم منصوبہ ہے جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیںگی اور توانائی کے بحران پرقابوپایاجاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں