کشمیر میں کوئی جوان مارا جائے یا اہلکار نقصان ہمارا ہی ہے مودی کا نیا پینترا
کشمیر کا مسئلہ اتحاداورمحبت سے ہی حل ہوسکتاہے، مودی
KOTLI:
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی پیدا کرنے کے لیے جو لوگ معصوم بچوں کواستعمال کررہے ہیں ایک دن وہ ضروران کے سامنے جوابدہ ہوں گے، کشمیر کا مسئلہ اتحاداورمحبت سے ہی حل ہوسکتاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ''من کی بات'' کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نریندرمودی کا کہنا تھا کہ کشمیرکے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کے لیے تیارہیں، بھارت کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے حوالے سے یک زبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں چاہے کسی نوجوان یا سیکیورٹی اہلکار کی جان جاتی ہے یہ ہمارا نقصان ہے کیونکہ یہ سب ہمارے اپنے لوگ ہیں۔