کترینہ نے رنبیرکپور کے قریبی دوست سے تعلقات استوار کرلئے

باربی ڈول نے رنبیر کپور کے قریبی دوست ایان مکھرجی سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی


ویب ڈیسک August 29, 2016
رنبیر اور کترینہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد بہت سے قریبی دوستوں نے کترینہ کا ساتھ چھوڑ کر رنبیر کا ساتھ اختیار کرلیا تھا فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے بعد اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر رنبیر کے قریب ہونے کی ٹھان لی جس کے لئے انہوں نے اداکار کے قریبی دوست سے تعلقات بڑھا لئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف چاکلیٹی ہیرو سے دوری پر خاصی پریشان ہیں اور ان کے قریب ہونے کے لئے انہوں نے کئی بار میڈیا میں بیانات دے کر سہارا لیا لیکن پھر بھی کام نہ بننے پر اب انہوں نے رنبیر کے بہت قریبی دوست ایان مکھرجی سے تعلقات استوار کرلئے ہیں۔ رنبیر اور کترینہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد بہت سے قریبی دوستوں نے کترینہ کا ساتھ چھوڑ کر رنبیر کا ساتھ اختیار کرلیا تھا اور خاص طور پر رنبیر کے بہت ہی قریبی دوست ایان مکھرجی نے بھی کترینہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل دکھائی دیتی ہے کیوں کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے دی گئی پارٹی میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں ہی خوشگوار موڈ میں خوش گپیاں کرتے رہے۔

پارٹی کے دوران ایان مکھرجی اور کترینہ کیف سب سے الگ ہو کر ایک جگہ کھڑے رہے اور کئی گھنٹے تک ایک دوسرے سے بات کرتے رہے جب کہ دونوں کی بات چیت کا موضوع رنبیر کپور ہی تھے تاہم اداکار کی پارٹی میں غیرموجودگی نے پھر کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے جب کہ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران رنبیر نے کترینہ کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہارکیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں